بلوچستان لوکل گورنمنٹ رولز 2013 کے تحت یونین کونسل اقلیتی /غیر مسلم کی خالی مخصوص نشست / نشستوں کے لیے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

14
Election Commission
Election Commission

کوئٹہ۔ 23 جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن کے احکامات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سبی ریٹرننگ آفیسر/ پرائیذانگ آفیسر منصور علی شاہ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ رولز 2013 کے تحت یونین کونسل اقلیتی /غیر مسلم کی خالی مخصوص نشست / نشستوں کے لیے انتخاب کا شیڈول جاری کردیاہے۔

کاغذات نامزدگی 24 جون سے 27 جون 2025تک جمع ہونگے 30 جون تا 2 جولائی 2025 تک کاغذات کی جانچ کی جائے گی اور پولنگ 03 اگست 2025 کو ہونگے۔ جس میں یونین کونسل 11ـ8ـ6ـ5ـ4ـ3ـ2ـ1 کے منتخب ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے نئے ممبر / ممبران کو منتخب کریں گے۔