دبئی۔ 5 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب سمیت چار عرب ریاستوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے 13 مطالبات کے حوالے سے خلیجی ریاست قطر کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 22 جون کو اپنے مطالبات کی فہرست قطر کو دیتے ہوئے اسے ان پر عملدرآمد کے لیے 10 دن کا وقت دیا …
قطر کا جواب موصول ہو گیا ہے، سعودی عرب سمیت 4 عرب ریاستوں کی تصدیق

مزید خبریں
دبئی۔ 5 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب سمیت چار عرب ریاستوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے 13 مطالبات کے حوالے سے خلیجی ریاست قطر کا جواب موصول ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 22 جون کو اپنے مطالبات کی فہرست قطر کو دیتے ہوئے اسے ان پر عملدرآمد کے لیے 10 دن کا وقت دیا تھا تاہم اتوار کے روز اس مہلت میں2 روز کا اضافہ کیا گیا۔ ان چاروں ملکوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ قطر کی حکومت نے مہلت ختم ہونے سے قبل مطالبات کے حوالے سے جواب فراہم کر دیا ہے۔ اس مشترکہ بیان میں قطر کے ردعمل بارے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی فوری تبصرہ کیا گیا ہے۔








