وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ کے درمیان ملاقات زراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور کاروباری و عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق دوشنبے ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے زراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور کاروباری و عوامی روابط کو …
وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ کے درمیان ملاقات
زراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور کاروباری و عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
دوشنبے ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے زراعت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور کاروباری و عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ اس بات کا اظہار وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ کے درمیان بدھ کو یہاں سٹیٹ گیسٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کثیر الجہتی شراکت داری استوار کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک 500 ملین ڈالر کا اپنا ہدف جلد حاصل کر لیں گے، دونوں رہنماﺅں نے باہمی تجارت میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کمزور شعبوں کی نشاندہی اور اس سلسلہ میں مسائل دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے نئی روایتی اور غیر روایتی تجارتی مصنوعات اور خدمات کے تعین کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں مشترکہ وزارتی کمیشن کو جامع ڈھانچہ کی تشکیل کی ہدایت کی۔ دونوں اطراف نے اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے نمائشوں کے انعقاد کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ تاجک وزیراعظم نے ایس سی او میں پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ پورے خطہ کی سیکورٹی کیلئے مفید ہو گی۔








