مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی،امیر مقام

مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی کے پی کے کے عوام صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں ،احتساب کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے کے پی کے احتساب بیورو کو تالے لگا دیئے ہیں،امیر مقام اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر …

مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی
کے پی کے کے عوام صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں ،احتساب کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے کے پی کے احتساب بیورو کو تالے لگا دیئے ہیں،امیر مقام

اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کے پی کے کے عوام صحت سمیت تمام بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں احتساب کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے کے پی کے احتساب بیورو کو تالے لگا دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو جے آئی ٹی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔امیر مقام نے کہا کہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لئے وزیر اعظم محمد نواز شریف دن رات محت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئین و قانون کی بلادستی اور ملکی اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنے سمیت تمام خاندان کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی عوام عمران خان کی متاثرین میں شامل ہے ان کی جماعت نے چار سالوں میں کوئی کام نہیں کیا میں عوامی آدمی ہوں اور ہسپتالوں میں اکثر جاتا ہوں ان کی صورت حال دیکھ کر رونا آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب کی بات کرتا ہے لیکن کے پی کے احتساب بیورو کو تالے لگا دیئے ہیں ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply