اٹالین اوپن گالف ٹورنامنٹ (جمعرات سے )شروع ہوگا

6

روم۔25جون (اے پی پی):اٹالین اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات ) سے مونٹی ارجنٹیریو، اٹلی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔یہ ٹورنامنٹ اٹلی کے مردوں کا قومی اوپن گالف ٹورنامنٹ ہے ، اس کی بنیاد 1925 میں رکھی گئی تھی اور سوائے 1933 اور دوسری جنگ عظیم کے دوران، 1960 تک ہر سال کھیلا جاتا رہا ہےاور اٹالین اوپن ان چند ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے جو ہر سال گالف کیلینڈر میں شامل ہوتا ہے۔

ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں جرمنی سے تعلق رکھنے والے گالفر مارشل سیم اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 30 لاکھ یورو کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔26جون سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 29 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔