اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بدھ کوجے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد فی البدیہہ گفتگو اور نہایت اعتماد سے میڈیا کا سامنا کیا ۔ محترمہ مریم نواز جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آکر ڈائس پر آئیں تو اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے مخالفین کوآڑے ہاتھوں لیا اور کسی کا نام لئے بغیرنپی تلی تنقید کی۔ مسلم …
مدلل اور پراعتماد گفتگو اور اندازنے اعتدال پسند شہریوںکے دل موہ لئے، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور شہریوں کا ردعمل
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بدھ کوجے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد فی البدیہہ گفتگو اور نہایت اعتماد سے میڈیا کا سامنا کیا ۔ محترمہ مریم نواز جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آکر ڈائس پر آئیں تو اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے مخالفین کوآڑے ہاتھوں لیا اور کسی کا نام لئے بغیرنپی تلی تنقید کی۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے صدر حنیف ملک نے مریم نواز شریف کی گفتگو کے حوالہ سے کہا کہ انہوں نے جس اعتماد سے میڈیاکاسامنا کیا اس نے نہ صرف ان کے حامیوں بلکہ مخالفین کو بھی متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی کی مدلل اور پراعتماد گفتگو اور انداز ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا واضح اظہار ہے، وہ ایک بہادر اور نڈر خاتون ہیں جنہوں نے نہایت جرات کے ساتھ قوم کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔ ایم ایس ایف آزاد کشمیر کے صدر سردار فواد نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر قابل تحسین ہے، انہوں نے مریم نواز کو مستقبل کی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں اپنے والد کی جھلک دکھائی دی اور وہ وزیراعظم کی جانشین ہونے کی حقیقی حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نہایت اعتماد سے اپنے اور خاندان کے اوپر چلائے گے مقدمات اور لگائے گئے الزماات کے حوالے سے گفتگو کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عوام کی بڑی تعداد بدھ کو جے آئی ٹی میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ان کی متوقع گفتگو سنے کی منتظر اور ٹی وی چینلز کے سامنے براجمان تھی۔








