کوئٹہ۔ 25 جون (اے پی پی):بلوچستان اسمبلی کا اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا،اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے 8 کھرب 96 ارب 47 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیاجس میں آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 94 مطالبات زر پیش کیے گئے،
جن میں 53 غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے اور 41 ترقیاتی اخراجات کے لیے تھے حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی کٹوتی کی 10 میں سے 9 تحاریک کو ایوان نے مسترد کر دیا، جبکہ ایک تحریک واپس لے لی گئی اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے حکومتی ملازمین کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا اور گرفتار ملازمین کی رہائی کا مطالبہ کیا ،
اجلاس میں بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون 2025 بھی منظور کیا گیا جسے پہلے زمرک خان اچکزئی نے اور پھر وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے پیش کیا ۔ ایوان میں سال 2024-25 اور 2025-26 کے منظور شدہ اخراجات کے سالانہ گوشوارے بھی پیش کیے گئے ، اسپیکر نے بلو چستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے ملتو ی کر دیا۔