وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لے لیا ذمہ دار افراد اور اداروں کی نشاندہی اور قومی مفاد میں ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، وزیر خزانہ اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لے لیا

مزید خبریں
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لے لیا
ذمہ دار افراد اور اداروں کی نشاندہی اور قومی مفاد میں ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، وزیر خزانہ
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مصنوعی طور پر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میںذمہ دار افراد اور اداروں کی نشاندہی اور قومی مفاد میں ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں فنانس ڈویژن حکام کے ہنگامی اجلاس کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بنک ریٹ پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا نوٹس لیا اور اسامرپر گہری تشوےش اور مایوسی کا اظہار کیا کہ بعض افراد، عناصر اور بنک حالیہ سیاسی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں جو مصنوعی طور پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بنک ریٹ پر ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ کے مارکیٹس پر منفی ثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہذمہ دار عناصر اورافراد کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف قومی مفاد میں مناسب کارروائی ہوگی۔








