اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات اور حربوںسے کشمیری عوام کو ان کے حق خود اردایت کیلئے جائز جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان مسلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور …
پاکستان کی بھارت کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات اور حربوںسے کشمیری عوام کو ان کے حق خود اردایت کیلئے جائز جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان مسلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کی جانب سے کشمیری رہنماءمیر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں مولوی منظور احمد اور مولوی شفاعت احمد کو این آئی اے ہیڈ کوارٹر نئی دہلی طلب اور ہراساں کرنے کے بارے میں رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماوں کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات اور حربوں سے کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کیلئے جائز جدوجہد سے کسی صورت ہٹایا نہیں جا سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔








