راولپنڈی۔ 5 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے بدھ کو نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا‘ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ بیلاسٹک میزائل 60سے 70کلومیٹر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نصر میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آرمی …
پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا‘ زمین سے زمین پر مار کرنے والابیلاسٹک میزائل 60سے 70کلومیٹر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 5 جولائی (اے پی پی)پاکستان نے بدھ کو نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا‘ زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ بیلاسٹک میزائل 60سے 70کلومیٹر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نصر میزائل تجربے کے موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آرمی سٹریٹجیک فورس کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجنیئرز کو مبارکباد پیش کی ۔آرمی چیف نے سٹریٹجک اثاثوں کی موثر کمانڈ ‘کنٹرول ‘سیفٹی اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں‘ پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ نصر میزائل نے کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائن پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ صلاحیت ہمسایہ ملک کی بڑھتی ہوئی فوجی قوت کے خلاف ہے‘ پاکستان علاقائی امن کےلئے کسی بھی حد تک جائے گا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے قیام امن کےلئے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔








