اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان نے ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں شرکا نے وزیراعظم کو آئندہ سال کا عوام دوست بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی منظوری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔