نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

5
National Highways and Motorway Police
National Highways and Motorway Police

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بارش میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے بارشوں کے پیش نظر جمعرات کو جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران سڑک پر پھسلن سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہذا گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں، گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کیا جائے اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال سے گریز اور ڈرائیونگ پرمکمل توجہ رکھیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنے والے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔