سعودی فرمانروا کی افریقا سعودی سربراہ کانفرنس ریاض میں منعقد کرنے کی ہدایت

ریاض۔ 5 جولائی (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایات جاری کی ہیں کہ افریقہ، سعودی عرب سربراہ کانفرنس رواں سال کے اختتام یا آئندہ سال کے آغاز میں ریاض میں منعقد کی جائے۔عر ب خبررساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت کی روشنی میں افریقی ممالک اور سعودی عرب کی سربراہ کانفرنس ریاض میں منعقد کرنے کے لیے جلد ہی کام شروع …

ریاض۔ 5 جولائی (اے پی پی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایات جاری کی ہیں کہ افریقہ، سعودی عرب سربراہ کانفرنس رواں سال کے اختتام یا آئندہ سال کے آغاز میں ریاض میں منعقد کی جائے۔عر ب خبررساں ادارے کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت کی روشنی میں افریقی ممالک اور سعودی عرب کی سربراہ کانفرنس ریاض میں منعقد کرنے کے لیے جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مئی میں عرب، اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنس کی میزبانی بھی سعودی عرب نے کی تھی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مسلمان اور عرب ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں

Leave a Reply