اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چارسال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے بے مثال ترقی ‘معیار اور بچت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ترقیاتی منصوبوں میں 550 ارب کی بچت کی گئی ہے اور تمام تر قیاتی منصوبوں پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ‘ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام کو اولین ترجیحات میں …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں گزشتہ چارسال کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں 550 ارب کی بچت کی گئی، پلاننگ کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چارسال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے بے مثال ترقی ‘معیار اور بچت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ترقیاتی منصوبوں میں 550 ارب کی بچت کی گئی ہے اور تمام تر قیاتی منصوبوں پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ‘ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام کو اولین ترجیحات میں رکھا، موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد معیشت، ملک کی ترقی کو ترجیح دی اور اقتصادی اعشاریوں کو بہتر بنایا۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرقیادت حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کر رہی ہے اور عالمی بینک، اے ڈی بی پی اور آئی ڈی بی پی جیسے ادارے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں موجودہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے ۔








