پوگس (تاجکستان )۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو دارالحکومت دوشنبے کے قریب سرکاری رہائش گاہ پوگس محل میں زرعی نمائش کا دورہ کیا۔تاجک صدر امام علی رحمانوف ، افغان صدر اشرف غنی اور کرغز وزیر اعظم سوران بے جین بیکوف ان کے ہمراہ تھے ۔ نمائش میں زرعی مصنوعات رکھی گئی ہیں اور تاجک زرعی مصنوعات کے فروغ کے لئے پھلوں اور زرعی …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا دوشنبے کے قریب پوگس محل میں زرعی نمائش کا دورہ

مزید خبریں
پوگس (تاجکستان )۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعرات کو دارالحکومت دوشنبے کے قریب سرکاری رہائش گاہ پوگس محل میں زرعی نمائش کا دورہ کیا۔تاجک صدر امام علی رحمانوف ، افغان صدر اشرف غنی اور کرغز وزیر اعظم سوران بے جین بیکوف ان کے ہمراہ تھے ۔ نمائش میں زرعی مصنوعات رکھی گئی ہیں اور تاجک زرعی مصنوعات کے فروغ کے لئے پھلوں اور زرعی اجناس کے مختلف سٹال لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نوف نے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پوگس پیلس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا ۔








