سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 15ویں تجربہ شیئرنگ پلیٹ فارم تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی اے ٹی آئی) میں حال ہی میں 15ویں تجربہ شیئرنگ پلیٹ فارم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ایئر وائس مارشل (ر) محمد صفدر خان تھے جو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور موجودہ چیئرمین سیرین …

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی اے ٹی آئی) میں حال ہی میں 15ویں تجربہ شیئرنگ پلیٹ فارم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تقریب کے مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ایئر وائس مارشل (ر) محمد صفدر خان تھے جو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور موجودہ چیئرمین سیرین ایئر ہیں۔

دیگر دو کلیدی مقررین میں سابق ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز مظفر عالم اور سابق ڈائریکٹر سی این ایس انجینئرنگ سی اے اے ذوالفقار علی میرانی شامل تھے۔ اس تقریب میں سی اے اے کے سابق افسران، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے نامزد موجودہ افسران، سی اے ٹی آئی حیدرآباد کے تمام افسران اور اہم عملہ، سی اے ٹی آئی کے تمام تربیت یافتگان بشمول سری لنکا کے تربیت یافتگان اور حیدرآباد شہر کی ایک بڑی تعداد میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

سابق سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی ایس ضیاء اللہ شیخ اور سابق ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد ایئرپورٹ نے بھی خطاب کیا۔ یہ تقریب اہم صنعتی تجربات اور علم کے تبادلے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئی۔