کامرہ ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ‘مضبوط پاکستان کیلئے ایک مضبوط فضائیہ اور ایک فضائی پلیٹ فارم انتہائی ضروری ہے۔وہ جمعرات کو ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر …
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کامرہ ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے ‘مضبوط پاکستان کیلئے ایک مضبوط فضائیہ اور ایک فضائی پلیٹ فارم انتہائی ضروری ہے۔وہ جمعرات کو ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ایوی ایشن سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائیہ کسی ملک کی طاقت کا ایک اہم عنصر ہے جسے قومی سلامتی کے لئے نئی اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن سٹی کا قیام انتہائی موزوں وقت پر کیا گیا ہے اور یہ ہرقسم کی ضروریات کو پورا کرے گی جہاں فضائی شعبے میں پاکستان کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے علم وصنعت مل کر کام کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایوی ایشن سٹی سے نہ صرف ہمیں دفاع اور سلامتی کے شعبے میں صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ کمرشل ایوی ایشن سرگرمیوں کے لئے بنیاد ثابت ہو گی۔








