اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ قبل ازیں تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے دوشنبے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اس موقع پر تاجک گارڈز نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ انہیں کاسا 1000، چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اس …
وزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف تاجکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ قبل ازیں تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے دوشنبے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اس موقع پر تاجک گارڈز نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ انہیں کاسا 1000، چار ملکی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اس دورہ کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمانوف نے دی تھی۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران کاسا 1000 سربراہ اجلاس افغانستان، پاکستان، تاجکستان سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ تاجک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وفاقی وزراءخواجہ آصف، انجینئر خرم دستگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔








