پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال مہمان خصوصی تھے

پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال مہمان خصوصی تھے اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی …

پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میںایوی ایشن سٹی اور ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ، احسن اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ احسن اقبال اور ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس تاریخ ساز منصوبے کے سنگ بنیاد کی نقاب کشائی کی۔پاک فضائیہ کے سابق سربراہان ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد ، وائس چانسلر ائیر یونیورسٹی ائیر وائس مارشل (ریٹائرڈ) فائز امیر اور اعلیٰ سول اور دفاعی عہدیداران بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ایوی ایشن سٹی میں مختلف جدید اور بہترین تعلیمی اور تحقیقی ادارے ہونگے جو ایوی ایشن کی صنعت میں خود کفالت کی منزل کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔ اس منصوبے کا مرکز ائیر یونیورسٹی ائیرو سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس ہو گا جسے بین الاقوامی ایوی ایشن یونیورسٹیز کے معیار کے مطابق بنایا گیا ہے جو جدید سہولیات سے لیس ہو گا۔ اس ایوی ایشن سٹی کا ایک اہم جزو ایوی ایشن ریسرچ اینڈ انڈیجینائزیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ ہوگا جوجدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات میں تحقیق کا کام کرے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply