وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو قانون اور آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کی پابند بنائے، پانامہ کیس میں جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں ان کی تصدیق کرائی جائے، شریف فیملی کی منی ٹریل کی تصدیق قطری خاندان کررہا ہے، وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان …

سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو قانون اور آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کی پابند بنائے، پانامہ کیس میں جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں ان کی تصدیق کرائی جائے، شریف فیملی کی منی ٹریل کی تصدیق قطری خاندان کررہا ہے، وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پانامہ دستاویزات کیس میں عدل و انصاف کی امید پر اپنے قانونی و آئینی حق سے دستبردار ہو کر اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا لیکن جے آئی ٹی کے آئین اور قانون سے تجاوز طریقہ کار سے کچھ شکوک وشبہات پھیلے اور سازش کی بو آرہی ہے، مسعود محمود کی طرح سلطانی گواہ تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو قانون اور آئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے کی پابند بنائے، پانامہ کیس میں جو دستاویزات جمع کرائی گئی ہیں ان کی تصدیق کرائی جائے، شریف فیملی کی منی ٹریل کی تصدیق قطری خاندان کر رہا ہے، جے آئی ٹی اس کی تصدیق کے لئے قطر کیوں نہیں جا رہی، سپریم کورٹ کے پانامہ کیس سے متعلق فیصلہ پر مٹھائی اس لئے بانٹی تھی کہ ہم انصاف کے متلاشی تھے اور قانون و آئین کے مطابق تحقیقات کے خواہاں تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر ہمارے دل میں بغض ہوتا یا تفتیش سے ڈرتے تو فیصلے پر مٹھائی نہ بانٹتے‘ کیا ہم نے مٹھائی اس لئے بانٹی جو طریقہ کار سپر یم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے جے آئی ٹی بنانے کا طریقہ کار لکھا تھا،کیا اس طریقہ کار کے مطابق جے آئی ٹی بنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا جے آئی ٹی وہ تمام ثبوتوں کو لیکر آگے بڑھی‘ کیا پی ٹی آئی کے کاغذات کی پڑتال کی گئی ‘دھونس دھاندلی کے ذریعے لوگوں کو کہا گیا کہ بیان حلفی واپس لے لو نہیں تو پندرہ سال کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا ‘کیا یہ وہ انصاف تھا جس کے لئے ہم نے مٹھائی بانٹی گئی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply