عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثا ل ہیں، آپ نے اپنی حکومت کی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالہ لگایا، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثا ل ہیں، آپ نے اپنی حکومت کی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالہ لگایا، عمران خان چترال میں دوسروں کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، آج آپ نے نئے منصوبے پر تختی لگائی ہوتی تو ہم سب آپ کو مبارکباد دیتے، عمران صاحب !نئے منصوبے کیسے لگتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز …

عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثا ل ہیں، آپ نے اپنی حکومت کی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالہ لگایا، عمران خان چترال میں دوسروں کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، آج آپ نے نئے منصوبے پر تختی لگائی ہوتی تو ہم سب آپ کو مبارکباد دیتے، عمران صاحب !نئے منصوبے کیسے لگتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے تربیت لے لیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثا ل ہیں، آپ نے اپنی حکومت کی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالہ لگایا، عمران خان چترال میں دوسروں کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں، آج آپ نے نئے منصوبے پر تختی لگائی ہوتی تو ہم سب آپ کو مبارکباد دیتے، عمران صاحب !نئے منصوبے کیسے لگتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے تربیت لے لیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پھر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران نیازی کا نام پکارا گیا اور الیکشن کمیشن میں مفرور عمران کے وکیل نے استثنی مانگا ہے ‘الیکشن کمیشن گذشتہ اڑھائی سال سے عمران خان سے ان کے جواب کا منتظر ہے ‘ عمران خان چترال میں دوسروں کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا کر کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟پرانے منصوبے پر آپ کے نام کی تختی کی قیمت خیبرپختونخوا کے عوام کو 50لاکھ روپے یومیہ پڑ رہی ہے۔عمران صاحب اگر آج آپ نے نئے منصوبے پر تختی 0لگائی ہوتی تو ہم سب آپ کو مبارکباد دیتے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چور مچائے شور کی زندہ مثا ل ہیں‘آپ نے اپنی حکومت کی کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے احتساب کمیشن کو تالہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب !نئے منصوبے کیسے لگتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے تربیت لے لیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخو اکے عوام سے جھوٹ ،دھوکہ، عدالتوں سے مفروری اور دوسروں پر جھوٹے الزامات لگانا آپ کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں کہ چترال سے اسلام آباد کس کے ہیلی کاپٹر پر آئے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply