اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ میکرو اقتصادی استحکام حاصل کرنے کے بعد حکومت نے اب بلند ترین،پائیدار اور شمولیتی اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کی ہے‘مالی سال 2018کیلئے فیڈرل پی ایس ڈی پی مالی سال 2013ءسے تین گنا زیادہ ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر وینسائی ژانگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ میکرو اقتصادی استحکام حاصل کرنے کے بعد حکومت نے اب بلند ترین،پائیدار اور شمولیتی اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کی ہے‘مالی سال 2018کیلئے فیڈرل پی ایس ڈی پی مالی سال 2013ءسے تین گنا زیادہ ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر وینسائی ژانگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے جمعرات کو ان سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔پاکستان کیلئے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاو ہونگ یانگ اور سابق کنٹری ڈائریکٹر وارنر لیپخ بھی انکے ہمرہ تھے۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ٹیکس محصولات میں اضافے سے صوبوں کو منتقلیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں صوبوں کی مالی پوزیشن نسبتاً بہتر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی اور حکومت کو تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا چاہیئے۔انہوں نے پی ڈی ایف اور پی آئی بی جیسے حکومتی اقدامات میں شرکت کیلئے دلچسپی رکھنے پر اے ڈی بی کو سراہا۔اسحاق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی شراکت داروں کیساتھ قریبی کام جاری رکھے گا۔اے ڈی بی کے نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان ترقیاتی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کو پبلک ڈویلپمنٹ فنڈ(پی ڈی ایف) اورپاکستان انفرا سٹرکچر بنک (پی آئی بی) سمیت حکومت کے نئے اقدامات بارے جاننے میں خاصی دلچسپی ہے۔نائب صدر نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی پاکستان میں اصلاحات کیلئے پالیسی کی بنیاد پر قرضے کی فراہمی کا حالیہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ترقیاتی پارٹنر کی حیثیت سے اے ڈی بی کے کردار کو سراہا۔








