عمران خان کا عدالت میں پیش نہ ہونا پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے،دانیال عزیز

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اشتہاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونا پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی …

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماءممبر قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اشتہاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونا پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے، عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ان خیالات اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی سمیت دیگر عمارتوں پر حملہ کرنے کے الزام میں درج مقدمہ کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دانیال عزیز نے کہا کہ 30 مئی کو بھی ہم پیش ہوئے لیکن عمران خان ابھی تک پیش نہیں ہو رہے، عمران خان کے نام کی تین بار آج بھی صدا لگائی گئی لیکن وہ آج جمعرات کو بھی پیش نہیں ہوئے،دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان مفرور ہیں اور ان کے اشتہار جگہ جگہ چسپاں ہیں، عمران خان نتھیاگلی میں مزے کر رہے ہیں لیکن اشتہاروں کے باوجود وہ ہاتھ نہیں آ رہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے، ہم نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ تین سال سے کچھ نہیں ہو رہا، ہم نے عمران خان کی جائیداد ضبطگی کی بھی درخواست دی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں اور پاکستان میں کوئی مفرور ہو تو رینجرز سے گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے، ہماری عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے رینجرز کو احکامات جاری کئے جائیں، دانیال عزیز نے کہا کہ کے پی کے میں بنائے گئے احتساب کمیشن کو ختم کر دیا گیاہے پاکستان کے اداروں پر کیچڑ اچالا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور دیگر پارا چنار میں نہیں جا سکے مگر عمران خان کو وہاںپروٹوکول دیا گیا، ایک شخص ایف بی آر کو گالیاں دے جو مرضی کرتا پھرے دوسری طرف اداروں کے احترام کا درس دیا جاتا ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ خود کے لئے پروٹوکول لیا جاتا ہے اور پھر ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ کس قانون کے تحت پروٹوکول دیا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply