مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی سے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا خطاب

راولپنڈی۔06جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، شریف خاندان پر کوئی الزام نہیں ہے ،ہمیں تو اس امر کا علم نہیں کہ شریف خاندان پر الزام کیا ہے ؟، جے آئی ٹی ملکی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے ،پانامہ …

راولپنڈی۔06جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، شریف خاندان پر کوئی الزام نہیں ہے ،ہمیں تو اس امر کا علم نہیں کہ شریف خاندان پر الزام کیا ہے ؟، جے آئی ٹی ملکی ترقی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے ،پانامہ معاملہ پر جے آئی ٹی کا تماشا لگا ہوا ہے کسی کو پتا ہی نہیں کہ وزیراعظم یا ان کے بچوں پر الزام کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کی جانب سے دی جانے والی عید ملن پارٹی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف آمریت کے دور میں بنائی جانے والی کئی جے آئی ٹی کا سامنا کرچکے ہیں لیکن آج تک کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ہمیں کسی قسم کی کوئی شرمندگی نہیں یہ حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ رواں برس نومبر میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی ،رواں برس 11000 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ،ملکی ترقی کا عمل اسی طرح جاری رہا تو پاکستان دنیا کی 20بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا ،گیس کے نئے کنکشن بھی کھول دیئے گئے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں توانائی کے بے شمار منصوبے شروع کیے ،گذشتہ حکومتوں نے توانائی بحران کے خاتمے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply