اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر ونیشا ژانگ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان آئندہ چند سالوں میں انتہائی مستحکم اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے، میکرو اکنامک اعشاریے کے استحکام میں پاکستان کی کوششوں نے بہت متاثر کیا ہے، پاکستان کو بلند ترین سات فیصد …
پاکستان آئندہ چند سالوں میں انتہائی مستحکم اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے، ونیشا ژانگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نائب صدر ونیشا ژانگ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان آئندہ چند سالوں میں انتہائی مستحکم اقتصادی ترقی حاصل کر سکتا ہے، میکرو اکنامک اعشاریے کے استحکام میں پاکستان کی کوششوں نے بہت متاثر کیا ہے، پاکستان کو بلند ترین سات فیصد شرح نمو حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو آئندہ چند سالوں میں باآسانی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے تین روزہ دورہ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقتصادی کامیابیوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گی۔ حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ونشیا ژانگ نے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پائیدار سیاسی اور معاشی استحکام دیکھنے کے خواہاں ہیں کیونکہ یہ اصلاحات اور ترقی کیلئے لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی کو پاکستان میں بڑی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے، پاکستان میں آئندہ دنوں میں معاشی ترقی کی رفتار تیز ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب ووکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ پروگرام سے بہت متاثر ہوا ہوں ، اب تک بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور توانائی کے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے، اب ہم صحت، تعلیم، آبی وسائل مینجمنٹ سمیت سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ اے ڈی بی علاقائی روابط پر یقین رکھتا ہے، علاقائی اقتصادی فورم اور اقتصادی راہداری کی سپورٹ چاہتا ہے جو پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔








