اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے چین کے محکمہ انصاف کے ایک وفد نے نائب وزیر برائے انصاف لیوچن یو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، قانون کے شعبہ میں تعاون، سی پیک سے متعلق معاملات اور دوسرے باہمی دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے دونوں ہمسایہ ممالک کے مضبوط تعلقات پر گفتگو …
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے چین کے محکمہ انصاف کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے چین کے محکمہ انصاف کے ایک وفد نے نائب وزیر برائے انصاف لیوچن یو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات، قانون کے شعبہ میں تعاون، سی پیک سے متعلق معاملات اور دوسرے باہمی دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر نے دونوں ہمسایہ ممالک کے مضبوط تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خلوص، باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہوئے ہیں اور پاکستان اور چین آزمودہ دوست ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک اس سچی دوستی کا ایک اور ثبوت ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ سی پیک ایک عظیم منصوبہ ہے جو خطہ کی قسمت کو بدل کر رکھ دے گا اور اس کی تکمیل سٹیک ہولڈرز کیلئے خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔ وفاقی وزیر نے چینی محکمہ انصاف کے کردار کو سراہا اور کہا کہ چینی قانونی ماہرین کا دورہ ہمیں یہ موقع فراہم کرے گا کہ ہم اپنے تجربات کا تبادلہ کریں اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بہتر بنائیں۔








