اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش میں کون لوگ ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے …
مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش کی جا رہی ہے،سب جانتے ہیں کہ اس میں کون لوگ ملوث ہیں،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف سازش میں کون لوگ ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی نے اس سازش میں کردار ادا کرنے والے عناصر کے بارے میں ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قوانین کا احترام کرنا چاہیئے اور خود کو عدلیہ کے سامنے پیش کرنا چاہیئے۔








