شریف خاندان کو پاناما پیپرز کے الزامات سے بری کر دیا جائے گا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پاناما پیپرز کے الزامات سے بری کر دیا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک نجی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
شریف خاندان کو پاناما پیپرز کے الزامات سے بری کر دیا جائے گا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو پاناما پیپرز کے الزامات سے بری کر دیا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان تقریبا 80 سال سے کاروبار کر رہا ہے اور پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ مل کیس شریف خاندان کے خلاف ایک بنائی گئی کہانی تھی جس سے ہمارے مخالفین کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کیسز کا سامنا کرنا چاہیئے۔








