وزیراعظم محمد نواز شریف کا سہ فریقی سربراہ کانفرنس سے خطاب

پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا مشترکہ خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم،کاسا۔1000 منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے اقدامات پر اتفاق، علاقائی راہداری کو بہتر بنانے کیلئے سہ فریقی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا سہ فریقی سربراہ کانفرنس سے خطاب پوگوس (تاجکستان) ۔ 06جولائی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور …

پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا مشترکہ خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم،کاسا۔1000 منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے اقدامات پر اتفاق، علاقائی راہداری کو بہتر بنانے کیلئے سہ فریقی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا سہ فریقی سربراہ کانفرنس سے خطاب

پوگوس (تاجکستان) ۔ 06جولائی (اے پی پی) پاکستان، افغانستان اور تاجکستان نے مشترکہ خوشحالی کیلئے علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، یہ عزم تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر دوشنبے میں ہونے والی پاکستان، تاجکستان اور افغانستان کی سہ فریقی سربراہ کانفرنس کے موقع پر کیا گیا، سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم محمد نواز شریف، افغانستان کے صدر اشرف غنی اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے مناسب بنیادی ڈھانچے اور رابطے کی کمی کی وجہ سے خطے کو درپیش اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کے اس اقدام کو رابطے اور بنیادی ڈھانچے کی کمی، دہشتگردی اور انتہاءپسندی جیسے چیلنجوں سے مل کر نمٹنے کیلئے ایک موقع قرار دیا۔ وزیراعظم نے افغانستان اور تاجکستان سے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے سامان کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقائی راہداری کو بہتر بنانے کیلئے سہ فریقی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے رہنماﺅں نے کاسا۔1000 منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا جس کے ذریعے وسطی ایشیاءسے جنوبی ایشیاءکیلئے بجلی کی ترسیل ہوگی اور خطے میں پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے چار فریقی سربراہ اجلاس کا انعقاد کرنے پر بھی تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاسا 1000 منصوبے میں پاکستان، افغانستان، تاجکستان، کرغزستان اور دیگر بین الاقوامی شراکت دار شریک ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سیاست، معیشت اور سماجی شعبوں میں سہ طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے سہ فریقی وزارتی کمیشن کے قیام کیلئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply