راولپنڈی ۔ 06 جولائی (اے پی پی) سبی کے علاقے میں آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ دہشتگرد بلوچستان کے علاقوں میں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ایف …
سبی کے علاقے میں آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 06 جولائی (اے پی پی) سبی کے علاقے میں آپریشن رد الفساد کے سلسلے میں تلاشی کی کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ دہشتگرد بلوچستان کے علاقوں میں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ ایف سی نے کاہان اور سوئی کے علاقوں میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کی۔ جہاں دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے اور اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے۔








