وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عمران خان اقتدار کی ہوس اور لالچ میں مبتلا ہیں، عمران خان صرف شیروانی پہننا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لئے ہر وہ راستہ اختیار کر رہے ہیں جو انہیں وہاں تک پہنچائے،ایک ایسا شخص جو خود الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیتا وہ دوسروں کے …

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عمران خان اقتدار کی ہوس اور لالچ میں مبتلا ہیں، عمران خان صرف شیروانی پہننا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لئے ہر وہ راستہ اختیار کر رہے ہیں جو انہیں وہاں تک پہنچائے،ایک ایسا شخص جو خود الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیتا وہ دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کرتا ہے، عمران خان عدالت میں یہ بات کہتے ہیں کہ ہمارا کام تو الزام لگانا ہے ثبوت فراہم کرنا نہیں جبکہ دوسری طرف منی لانڈرنگ اور کرپشن کا واویلا کرتے ہیں، عمران خان یہ بتائیں کہ اکبر ایس بابر، تسنیم نورانی اور جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے پاس ایسا کیا ہے جس سے وہ بھاگ رہے ہیں، عمران خان کو ہر بات کا جواب اب سود سمیت ملے گا اور وہ اس کیلئے تیار رہیں،وزیراعظم محمد نوازشریف نہ صرف ملک بلکہ خطے کے ایک بڑے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جنہوں نے ملک کو ائٹمی قوت بنایا اور پاکستانی عوام کو سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کا تحفہ دیا‘کسی کو یہ گمان ہو کہ چور دروازے سے اقتدار کا حصول ممکن ہو گا ایسا ہرگز نہیں، اقتدار ہمیشہ عوام کے ووٹوں سے ہی حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ بیرونی طاقتیں اندرونی لوگوں کے ساتھ ملکر کوشش کر رہی ہیں کہ پاکستان نے ترقی و خوشحالی کا جو سفر شروع کیا ہے اس سے پیچھے ہٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرویز اور حالیہ انتخابات کے نتائج کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف سب سے مقبول لیڈر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکنامک انٹیلیجنس یونٹ کا حالیہ سروے بھی اس بات کا عکاس ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ کے بعد ملک میں جمہوریت کا تسلسل بحال ہوا ہے، کوئی بھی جمہوریت قربانیوں کے بغیر مستحکم نہیں ہوتی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply