اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں بھی کیسز کا سامنا ہے۔ …
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں،دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن میں بھی کیسز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خو د کے پیشی سے بچانے کے لئے جھوٹے بہانے بنا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں اپنے کیسز کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے اور مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کیسز سے راہ فرار کے لیے اپنے وکلاءبدلتی رہتی ہے۔








