وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی عالمی تجارتی تنظیم میں کیس لڑنے والے وزارت تجارت کے حکام کی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے منرل پانی کی بوتلیں بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل پولی ایتھائیلین ٹیری فلیٹ کی برآمد بارے یورپی کمیشن کے اقدام کو روک دیا اور یورپی کمیشن کے تلافی ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار …

اسلام آباد ۔ 07جولائی (اے پی پی) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے منرل پانی کی بوتلیں بنانے میں استعمال ہونے والے کیمیکل پولی ایتھائیلین ٹیری فلیٹ کی برآمد بارے یورپی کمیشن کے اقدام کو روک دیا اور یورپی کمیشن کے تلافی ڈیوٹی عائد کرنے کے اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دے دیا ۔ عالمی تجارتی تنظیم نے واشگاف طور پر قرار دیا کہ پاکستان میں پی ای ٹی کے لاگو کردہ یورپی کمیشن کے اقدامات عالمی تجارت تنظیم کے زر اعانت اور تلافی کرنے کے ضوابط کے مطابق نہیں ہیں۔ جنیوا میں موجود تجارتی ماہرین نے جنیوا میں کئی جہتی فورم میں اسے پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، عالمی تجارتی تنظیم کے ایڈجوکیٹنگ پینل کی طرف سے گزشتہ روز اس ضمن میں رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply