ٹاپ سیڈ ڈ جینک سنراورنوویک جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرےرائونڈ میں داخل

43

لندن۔4جولائی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 23 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے سربین سٹار نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو 0-3 سیٹس سے مات دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ رواں سال آسٹریلین اوپن کے چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 1-6اور 3-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

38سالہ سربیا کے ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6اور 0-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 25 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔ دوسرے رائونڈ کے دیگر میچوں میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف،آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور ا ورجمہوریہ چیک کے جیکب منسک نے فتح حاصل کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔