اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دنیا میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، تین سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ ریکارڈ بجلی پیدا کی، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی ترقی کر رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، عوام کو جے آئی ٹی سے کوئی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا موبائل سائنس لیبز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دنیا میں کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، تین سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ ریکارڈ بجلی پیدا کی، دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے، پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی ترقی کر رہا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، عوام کو جے آئی ٹی سے کوئی دلچسپی نہیں، میڈیا اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرے۔ وہ جمعہ کو پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے تعاون سے موبائل سائنس لیبز کی سائنس فاﺅنڈیشن میں افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن اور وفاقی وزیر سائنس، ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر بھی موجود تھے۔ سائنس موبائل لیبز پاکستان کے چاروں صوبوں کو دو، دو دی گئی ہیں جن کی مدد سے دور دراز علاقوں کے طلباءجدید لیبز سے فائدہ اٹھا سکیں گے اس سے سائنسی شعبہ میں طلباءکو مزید بہتر سہولیات حاصل ہوں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا دن سرکاری مصروفیات کا اہم ترین دن ہے، آج پاکستان کے مستقبل کی موجودگی میں اظہار کر رہا ہوں کہ علم ہمیشہ سے انسان کیلئے اہم رہا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں دن بدن تحقیق ہو رہی ہے۔








