خانکندی۔4جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنےکے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اورعمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے حوالے سے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر حکمت عملی مرتب کی جائے۔