چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کی اولین ترجیح ہے بلکہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف نیب کی اولین ترجیح ہے بلکہ ہماری قومی ذمہ داری ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں گذشتہ ماہانہ رابطہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملکی خوشحالی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ملک کے اعلیٰ ادارہ کے طور پر قائم کیا گیا اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی، نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی کے تحت نیب کو گذشتہ 16 سال کے دوران 3 لاکھ 43 ہزار 356 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا۔ نیب نے 11581 شکایات کی جانچ پڑتال کی ہے جبکہ 7587 انکوائریاں اور 3846 انوسٹی گیشنز نمٹائی ہیں جبکہ احتساب عدالتوںمیں2808 ریفرنس دائر کئے۔ نیب کی مجموعی سزا کی شرح 76 فیصد ہے جو کہ گزشتہ 16 سال کے دوران سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مالی کمپنیوں میں دھوکہ دہی، بینک فراڈز، بینک نادہندگان، لوگوں سے بڑے پیمانے پر فراڈ اور ملازمین کے سرکاری فنڈز میں گھپلوں کے مقدمات کو نیب ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتا ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 287 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply