ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر وینشائی ژانگ اے ڈی بی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر وینشائی ژانگ نے کہا ہے کہ غربت میں کمی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کو توسیع دینے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نے مل کر کئی ترقیاتی چیلنجوں پر قابو پایا ہے، گزشتہ 50 سال کے دوران اے ڈی بی نے اہم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ، نجی اور زرعی سیکٹر کی ترقی …

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) ایشیائی ترقیاتی بنک کے نائب صدر وینشائی ژانگ نے کہا ہے کہ غربت میں کمی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کو توسیع دینے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نے مل کر کئی ترقیاتی چیلنجوں پر قابو پایا ہے، گزشتہ 50 سال کے دوران اے ڈی بی نے اہم انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ، نجی اور زرعی سیکٹر کی ترقی کو فروغ دیا، پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور فنانشل مارکیٹس کو بہتر اور سماجی تحفظ کو تیز کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں اے ڈی بی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرائ، سفارتکار، سینئر سرکاری حکام، اے ڈی بی سٹاف ڈویلپمنٹ کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے موضوع پر پینل بحث بھی ہوئی جبکہ اے ڈی بی کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 8 روپے مالیت کے ایک یادگاری ٹکٹ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام اے ڈی بی پاکستان ریزیڈنس مشن اور اقتصادی امور ڈویژن وزارت خزانہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ پینل بحث میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وینشائی ژانگ، سیکرٹری فناس ڈویژن عابد قیوم سلہری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ڈی پی آئی اور صدر خوشحالی بنک غالب نشتر نے حصہ لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی اہم اقتصادی کامیابیوں اور مستقبل کے اقتصادی پاور ہاﺅس کی حیثیت سے پاکستان کی صلاحیتوں اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply