اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) سنٹر فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (سی آئی ڈی) ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دس سال کے دوران پاکستان کی سالانہ ترقی کی شرح 6فیصد متوقع ہے جو چین سے بھی بلند ترین شرح ہے۔قبل ازیں سی آئی ڈی نے 2025 تک پاکستان کی شرح نمو پانچ فیصد تک کی پیشگوئی کی …
اگلے دس سال کے دوران پاکستان کی سالانہ ترقی کی شرح 6فیصد متوقع ہے،سنٹر فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) سنٹر فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (سی آئی ڈی) ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دس سال کے دوران پاکستان کی سالانہ ترقی کی شرح 6فیصد متوقع ہے جو چین سے بھی بلند ترین شرح ہے۔قبل ازیں سی آئی ڈی نے 2025 تک پاکستان کی شرح نمو پانچ فیصد تک کی پیشگوئی کی تھی۔اگر چہ چین کی بڑی معیشت(حالیہ جی ڈی پی12ٹریلین ڈالر)کا پاکستان(حالیہ 300ارب ڈالر)سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا لیکن پاکستان کی ترقی کی شرح5.97فیصد چین سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاوہ پاکستان مجموعی قومی پیداوار کی ترقی میں تمام ایشیائی معیشتوں سمیت اہم اسلامی معیشتوں کوبھی پیچھے چھوڑ دیگا۔ہارورد سٹڈی کے مطابق مسلام اور جنوبی ایشیائی ملکوں کی متوقع شرح نمو انڈونیشیا 5.82 فیصد،ترکی 5.64فیصد،ملائشیاء4.82فیصد،سری لنکا3.77 ،بنگلہ دیش 2.82فیصد،سعودی عرب3.17 فیصد،یو اے ای 2.41فیصد،ایس سی او ممالک تاجکستان 3.61فیصد، ازبکستان 3.32فیصد، قزاخستان 2.65 فیصد،کرغزستان 5.77فیصد اور روس2.60فیصد متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے پاکستان کیلئے جوائنٹ وینچرز کے زریعے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار کا اہم موقع ہے۔جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو گا اور آمدن کی ترقی تیز ہوگی۔








