برہان وانی کی شہادت کی پہلی برسی، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے

سرینگر ۔ 08 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر مقبوضہ علاقے میںآج(ہفتہ) مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کے پروگراموں کا حصہ ہے جس کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے۔ انہوں …

سرینگر ۔ 08 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر مقبوضہ علاقے میںآج(ہفتہ) مکمل ہڑتال ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کے پروگراموں کا حصہ ہے جس کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے آج تمام ضلع ہیڈکوارٹروں میںریلیوں کے انعقاد کی بھی اپیل کی ہے ۔ ایسی ہی ریلیاں دنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں ، منعقد کی جائیں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply