اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے، ایک سال قبل اس جواں سال شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے لہو سے جو چراغ روشن کیا، اس سے آج پوری وادی میں چراغاں ہے۔ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آذادی کے ممتاز حریت پسند نوجوان برہان مظفر وانی …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کا برہان وانی کی پہلی برسی پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے باب کا عنوان ہے، ایک سال قبل اس جواں سال شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے لہو سے جو چراغ روشن کیا، اس سے آج پوری وادی میں چراغاں ہے۔ہفتہ کو مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آذادی کے ممتاز حریت پسند نوجوان برہان مظفر وانی کی پہلی برسی کے موقع پر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس شہادت نے اس حقیقت کو آخری درجے میں ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں۔اسلحہ کے زور پر قوموں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچلا جا سکتا۔بھارت کو یہ حقیقت بھی سمجھ لینی چاہیے کہ تاریخ کو اندھا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی یہ تحریک آزادی مقامی اور ہر طرح کی بیرونی مداخلت کے بغیر آگے بڑھ رہی ہے۔برہان وانی کی شہادت نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کر دیا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک کسی خارجی مداخلت کے زیر اثر ہے۔ گذشتہ ایک سال میں کرفیو، سیکورٹی فورسز کے سنگدلانہ اقدامات اور ریاستی ظلم کے باوجود، جس طرح مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے اپنے شہیدوں کے جنازوں میں شرکت کی اور علم حریت کو بلند رکھا، معاصر تاریخ میں اس کی مثال موجود نہیں۔








