لاہور۔8 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فرانسیسی سفیرنے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جس تیزرفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی …
وزیراعلیٰ شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس کی ملاقات، توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد

مزید خبریں
لاہور۔8 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فرانسیسی سفیرنے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جس تیزرفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں-انہوںنے کہاکہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےر قےادت مےں پنجاب نے غےر معمولی ترقی کی ہے اوران کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔








