وفاقی وزراءخواجہ آصف‘ سعد رفیق‘ احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کی تصدیق کو جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنایا گیا تو مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرے گی، قطری شہزادے کے خط کی تصدیق نہ کرنا ناانصافی ہوگی‘ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے تاکہ عوام کو اس حوالے سے آگاہی حاصل ہو …

اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ قطری شہزادے کے خط کی تصدیق کو جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنایا گیا تو مسلم لیگ (ن) جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم نہیں کرے گی، قطری شہزادے کے خط کی تصدیق نہ کرنا ناانصافی ہوگی‘ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے تاکہ عوام کو اس حوالے سے آگاہی حاصل ہو سکے‘ قطری شہزادہ قطری شہری ہے وہ پاکستانی قوانین کے پابند نہیں، جے آئی ٹی اگر مشرف کے گھر جاسکتی ہے تو وہ قطری شہزادے سے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کیوں نہیں جاسکتی، 1999 میں وزیراعظم نواز شریف کا احتساب کیا گیا لیکن احتساب کے باوجود وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی‘انتخابات کے ذریعے عمران خان کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوا تو انہوں نے عدالتی کندھا استعمال کرنا شروع کر دیا، پاکستان کی ترقی کو سیاسی بے یقینی میں تبدیل کر کے روکنا مجرمانہ حرکت ہے لیکن چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کا وقت گزر چکا‘ پاکستان کے 20 کروڑ عوام سب سے بڑی جے آئی ٹی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ‘ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مشترکہ طورپر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا طریقہ کار، تشکیل اور ارکان کا انتخاب روز اول سے ہی متنازعہ رہا، جے آئی ٹی مان گئی کہ تصویر ان سے لیک ہوئی لیکن ذمہ دار کا نام نہیں بتایا گیا جب کہ جے آئی ٹی میں لوگوں پر بیان بدلنے کے لیے دبا¶ ڈالا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply