اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ترقی و خوشحالی اور روشنیوں کی علامت ہیں۔ وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے آج اس نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جو پاکستان میں ترقی و خوشحالی اور روشنیوں کی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا ورکرز کنونشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ترقی و خوشحالی اور روشنیوں کی علامت ہیں۔ وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے آج اس نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جو پاکستان میں ترقی و خوشحالی اور روشنیوں کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کیا جرم کیا ہے جو ان کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے سامنے 2013ءسے لے کر آج تک رکاوٹیں اور تکلیفیں آئیں لیکن وہ ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں، 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف 10 جولائی کو داسو ڈیم کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعہ دہشتگردی کےخلاف کامیابیاں حاصل کی گئیں، ملک سے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔








