وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کےلئے دو ممبران نجم عزیز سیٹھی اور عارف اعجاز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے تین سال کی مدت کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کےلئے دو ممبران نجم عزیز سیٹھی اور عارف اعجاز کی نامزدگی کی منظوری دیدی جو 6 اگست 2017 سے شروع ہوگی۔نجم عزیز سیٹھی معروف تجزیہ کار اور اس وقت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن اورپاکستان سپر لیگ کے چیئرمین بھی ہیں۔قومی …

اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم نواز شریف نے تین سال کی مدت کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کےلئے دو ممبران نجم عزیز سیٹھی اور عارف اعجاز کی نامزدگی کی منظوری دیدی جو 6 اگست 2017 سے شروع ہوگی۔نجم عزیز سیٹھی معروف تجزیہ کار اور اس وقت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن اورپاکستان سپر لیگ کے چیئرمین بھی ہیں۔قومی اور بین الاقوامی امور پر انکے متوازن تجزیوں اور رائے کا قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں بیحد احترام کیا جاتا ہے۔ چیئر مین پی ایس ایل کی حیثیت سے پاکستان سپر کی کامیابی انکی مرہون منت ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کو متعارف کرانے کا موقع ملا اور انہوں نے چیمپئین ٹرافی 2017 سکواڈ میں اہم مقام حاصل کیا۔اعجاز عارف کارپوریٹ سیکٹر کی انتہائی معروف شخصیت ہیں‘ وہ آدم جی انشورنس اور کے ایس بی پمپس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے علاوہ لاہور سٹاک ایکسچینج ،حبکو،کوہ نور ٹیکسٹائل انڈسٹریز اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس کے ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply