برلن ۔ 09جولائی (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ جی ٹوئنٹی گروپ بین الاقوامی سطح پر زیادہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ مشترکہ طور پر مل کر ہی مسائل کا خاتمہ اور …
مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا: جرمن چانسلر انجیلا میرکل

مزید خبریں
برلن ۔ 09جولائی (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا ہے کہ مسائل کے خاتمہ اور ترقی کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمنی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ جی ٹوئنٹی گروپ بین الاقوامی سطح پر زیادہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ مشترکہ طور پر مل کر ہی مسائل کا خاتمہ اور ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹوئنٹی کے رکن تحفظ تجارت کے خلاف اور منصفانہ تجارتی پالیسیوں کے لیے پرعزم ہیں۔








