دہلی ۔ 09 جولائی (اے پی پی) ‹ یونیسکو نے انڈیا کے معروف شہر احمدآباد کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسکو کی کمیٹی نے گذشتہ روز احمد آباد کے علاوہ کمبوڈیا میں سمبور پیری کک کے ٹمپل زون کے علاوہ چین کے کلانگسو کو بھی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔واضع رہے کہ احمدآباد انڈیا کا پہلا شہر …
احمدآبادعالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

مزید خبریں
دہلی ۔ 09 جولائی (اے پی پی) ‹ یونیسکو نے انڈیا کے معروف شہر احمدآباد کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسکو کی کمیٹی نے گذشتہ روز احمد آباد کے علاوہ کمبوڈیا میں سمبور پیری کک کے ٹمپل زون کے علاوہ چین کے کلانگسو کو بھی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔واضع رہے کہ احمدآباد انڈیا کا پہلا شہر ہے جسے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ادارے نے اپنی سائٹ پر اس بارے میں لکھا ہے کہ ‘احمدآباد کے قلعہ بند شہر کو سلطان احمد شاہ نے 15ویں صدی میں دریائے سابرمتی کے کنارے بسایا تھا۔ یہ شہر عہد سلطنت کے زمانے کی فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ پیش کرتا ہے جس میں بھدر کا چھوٹا قلعہ، قلعہ بند شہر کی دیواریں اور دروازوں کے ساتھ بہت سی مساجد اور مقبرے اہمیت کے حامل ہیں،۔’دارالحکومت دہلی میں نیشنل میوزیم کے نائب کیوریٹر خطیب الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ احمدآباد کے قلعہ بند شہر کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا جانا عہد وسطی کی مسلم تعمیرات کو محفوظ کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔








