عمران خان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ،اسے پہلے اور دوسرے دھرنے کے دوران استعمال کیا گیا، تیسری مرتبہ ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھیک دیا جائے گا، ایمپائر پاکستان کی عوام ہیں، طلال چوہدری کی میڈیا سے بات چیت کراچی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ،اسے پہلے اور …
عمران خان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ،اسے پہلے اور دوسرے دھرنے کے دوران استعمال کیا گیا،طلال چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
عمران خان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ،اسے پہلے اور دوسرے دھرنے کے دوران استعمال کیا گیا، تیسری مرتبہ ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھیک دیا جائے گا، ایمپائر پاکستان کی عوام ہیں، طلال چوہدری کی میڈیا سے بات چیت
کراچی ۔ 9 جولائی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ،اسے پہلے اور دوسرے دھرنے کے دوران استعمال کیا گیا، تیسری مرتبہ ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھیک دیا جائے گا، ایمپائر پاکستان کی عوام ہیں،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں متنازع افراد شامل ہیں اور اس کا طریقہ کار بھی متنازع ہے، سپریم کورٹ مقدمہ خارج کرسکتی ہے یا ریفرنس دائر کرسکتی ہے، تیسرا کوئی راستہ نہیں ،ہم نے آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہم عدالت سے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو وزیر اعظم ہاوس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا اختیار نہیں جس کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی جے آئی ٹی کے سامنے اس لئے پیش ہوئی تاکہ سازش کو بے نقاب کیا جاسکے۔ طلال چوہدری نے کہا ”یہ شریف فیملی کا احتساب نہیں بلکہ سازش اور انتقام ہے“۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں اسے پہلے اور دوسرے دھرنے کے دوران استعمال کیا گیا اور تیسری مرتبہ ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کر کے پھیک دیا جائے گا۔








