اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی روز بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر شہید برہان مظفر وانی کو ان کے 2ساتھیوں سمیت شہید کر دیا جس کے بعد آزادی کشمیر کی جدوجہد نے ایک نئی جہت اختیار کر لی ہے اور کشمیریوں کی نوجوان نسل پہلے سے بھی زیادہ پرعزم اور جوش …
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد آزادی کشمیر کی جدوجہد نے ایک نئی جہت اختیار کر لی‘وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی روز بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے کمانڈر شہید برہان مظفر وانی کو ان کے 2ساتھیوں سمیت شہید کر دیا جس کے بعد آزادی کشمیر کی جدوجہد نے ایک نئی جہت اختیار کر لی ہے اور کشمیریوں کی نوجوان نسل پہلے سے بھی زیادہ پرعزم اور جوش و ولولے کے ساتھ اپنے بنیادی حق حق خود ارادیت کے لیے کوشاں ہیں‘ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ان کا جذبہ نہیں دبا سکی‘ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے لیکر اب تک بھارتی افواج 150سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 20سے 25ہزار کو زخمی کر چکی ہیں اور ان زخمیوں میں سے دو اڑھائی ہزار نوجوان ایسے بھی ہیں جن کی آنکھوں کی بینائی پیلٹ گنوں کے بے جا استعمال سے چھینی جا چکی ہے جو سرا سر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ ایک نوجوان کی آنکھوں کا چھین لینا اسے مار دینے سے زیادہ بدتر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی سر عام خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کا اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی نوٹس لینا چاہیئے اور مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔








