ایبٹ آباد۔ 9جولائی (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی سازشیں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو ملکی ترقی سے نہیں روک سکتیں‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ہزارہ ڈویژن میں میگاپراجیکٹس جاری ہیں‘ ملک میں جب بھی بڑے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوتا ہے تو ساتھ ہی سازشوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے‘ حویلیاں اورگرد ونواح میں بجلی کے …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 9جولائی (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کی سازشیں مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو ملکی ترقی سے نہیں روک سکتیں‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر ہزارہ ڈویژن میں میگاپراجیکٹس جاری ہیں‘ ملک میں جب بھی بڑے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوتا ہے تو ساتھ ہی سازشوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے‘ حویلیاں اورگرد ونواح میں بجلی کے بحران پر قابوپانے کےلئے 45کروڑ روپے کی لاگت سے گرڈ سٹیشن کا جلد افتتاح کیا جائے گا‘ تحریک انصاف کا بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سونامی کی نذر ہوگیا ہے۔وہ اتوار کو یہا ں رجوعیہ تا ڈگہ میرا سوئی گیس منصوبہ کے افتتاح کے بعد منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔سوئی گیس منصوبہ سے 15دیہاتوں کے عوام مستفید ہوں گے۔ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ ہزارہ میں تمام ترترقیاتی کام سڑکوں کی تعمیر ‘ہسپتالوں یا گیس کی فراہمی ہو وہ پاکستان مسلم لیگ( ن) نے ہی کئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان ہزارہ ڈویژن کےلئے خصوصی محبت رکھتے ہیں جس کا ثبوت ہزارہ میں بڑی تعداد میں میگاپراجیکٹس کا شروع ہونا ہے۔ملک میں جب بھی بڑے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوتا ہے تو ساتھ ہی سازشوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ۔دھرنا سیاست بھی دراصل ملک میں وزیراعظم کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔اب عوام باشعور ہوچکے ہیں انہیں معلوم ہے کہ کون بلند وبانگ دعوے کررہا ہے اورکون عملی کام کررہا ہے۔








